معروف شاعر علی افتخار جعفری 2 اگست 1969ءکو پیدا ہوئے ۔ آپ کے والد کا نام منظور احمد جعفری ہے ۔ وہ پنجاب پولیس میں ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز تھے اور وفات سے چند ماہ پیشتر ہی سوڈان میں اقوام متحدہ کی امن فوج میں خدمات انجام دے کر وطن واپس لوٹے تھے ۔ ستمبر 2013ء میں وہ ایک معمولی آپریشن کے لیے ہسپتال میں داخل ہوئے لیکن آپریشن میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث کوما میں چلے گئے ۔ اس کے بعد وہ ہوش میں نہ آسکے اور پانچ ماہ کی اذیت ناک تکلیف کے بعد 09 فروری 2014 ء کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے ۔ علی افتخار جعفری اپنے آبائی قبرستان فردوسیہ نزد کاہنہ نو میں سپرد خاک کیے گئے ۔ ان کا شعری مجموعہ مٹی ملے خواب کے نام سے اشاعت پزیر ہوچکا ہے ۔